کسی بھی دواکاشربت کیسے بنایاجاتاہے

شربت بنا نےکاقدیم طریقہ :
کسی بھی دوا میں حسب ضرورت پانی ڈالتےھیں توآگ پہ جوش وابال دینےکےبعد جب پانی کودواؤںسے مل پن یعنی دواؤں کواچھی طرح چمچے ڈنڈے یا پھر اس آلہ سے جولکڑی کاتیارشدہ ھوتا ہےجس سے ساگ گھوٹاجاتاہے بس آخرمیں دواکو کسی کپڑے کی مددسےچھان لیں اب پانی کاوزن کریں اگر وزن آدھاکلو یاپھر500ملی لٹر ھے توایک کلوچینی ڈال کردوبارہ آگ پہ رکھیں جیسے ہی دوا والا پانی گرم ہوچمچہ ہلاتےرہیں گرم پانی میں ہی تمام چینی حل کریں یہ انتظار نہ کریں کہ جیسے ہی پانی ابلےگاتوچینی حل ھوجائے گی حل توضرورھوجا ئے گی لیکن برتن کےپیندے میں چینی جل بھی جا ئے گی اب ایک دوابال آنے پہ شربت کادرست قوام ھوجا ئے گا ۔
جدید انداز میں توبازارسے گریوٹی میٹر ملتاھے جس سےشربت کادرست قوام جانچاجاسکتاھے ایک بوتل شربت عموما پکایاجاتاھے اب ایک بوتل شربت یہ بوتل 800mlھوتی ھے اس میں مندرجہ بالااصول کےتحت چارسوملی لٹرپانی اورآٹھ سوگرام چینی استعمال کریں شربت کادرست قوام ھوجا ئے گا بس ایک دوابالےدینےہیں آگ سے الگ کرنے پہ فی کلوشربت ایک گرام سوڈیم بنزوویٹ ملانا ہےشربت خراب نہ ھواس میں شربت کومحفوظ کرنا الگ معاملہ ہے جبکہ شربت کاقوام برقراررکھنا الگ معاملہ ہے قوام درست رکھنےکےلیے ست لیمن یاٹاٹری کااستعمال کیاجاتاھے لیکن اعصابی یاغدی مزاج کےشربتوں میں ٹاٹری کااستعمال کریں گے تولازما دواکامزاج درست نہین رھےگااس لیے احسن طریقہ یہی ہےقوام ہی درست کریں اور سوڈیم بنزوویٹ کااستعمال کریں ہاں بعض شربتوں میں دوچارقطرے گندھک کاتیزاب ڈال دینےسے محفوظ ہوجاتےھیں ۔
کیاکوئی ایسی جڑی بوٹی بھی جس کےاستعمال سے شربت خراب نہ ھو تو( اٹ سٹ )تلاش کریں بمعہ جڑاکھاڑکراسے دھوکرخشک کریں اورپھرکوٹ کراسکا تازہ پانی نکال لیں ،جب کسی بوٹی کےپانی سےبوتل بھرجا ئے توبوتل میں تھوڑااٹ سٹ کاپانی شامل کردیں سال بھربھی آپ کابوٹی والاپانی تازہ اوردرست حالت میں رہےگانہ ہی جالاپڑے گانہ ہی بوپیداھوگی اورنہ ہی کیڑے پیداہونگےاور نہ ہی ذائقہ بدلےگا ۔
جدیدپیمانے پہ شربت بنانے کے طریقہ:
ایلوپیتھی میں یابڑے دواخانے دوا کوبالکل تھوڑے پانی میں ابال کرعصارہ حاصل کرلیتےھیں پھر اس عصارہ میں مطلوبہ مقدار کے مطابق ابلاھوا یاجراثیم سے محفوظ شدہ پانی ڈالتےہیں یہ سٹیل کاایک بہت بڑاڈرم کی شکل میں شیکر بناھوتاہے جیسے ملک شیک والا جگ جوعام طورپرچارپانچ سولٹر بھی ھوسکتاھے اب پانی کوگاڑھا شربت کی طرح کرنےکےلئے سی ایم سی CMCکیمیکل استعمال ہوتاہے لیکن اس سے بھی بہتر زینتھیم گم کواستعمال کیاجاتاھے ان دوکیمیکل سے شربت کواپنی ضرورت کےمطابق گاڑھاکیاجاسکتاھے یادرھے اگرسولٹرپانی ھوتوتقریبا دوسوگرام زینتھیم گم سےشربت کی طرح گاڑھاپانی ہوجاتاہے یاکچھ کم بیش استعمال ھوتی ہے اسی طرح شربت کومیٹھا کرنےکےلئے سکرامیٹ استعمال کیاجاتاہے
شربت کومحفوظ کرنےکےلئے تین طرح کے کیمیکل استعمال ہوتےہیں جس میں ایک کوایم پی اور ایک کو پی پی اورتیسرا سوڈیم بنزوویٹ استعمال ہوتاہے تینوں کےاستعمال سے دوکام ہوتےہیں شربت دوسال کےلئے محفوظ اور چمک دار بھی رہتا ہے بعض شربتوں کارنگ دودھ کی طرح ہوتاہے تواسکےلیے ٹیٹینم کیمیکل استعمال ہوتاہے جواگرسادہ پانی میں بھی نہایت قلیل مقدار میں ڈالنےسےدودھ کی طرح کردیتاھے باقی کوئی بھی رنگ شربت کودینےکےلیے میٹھے رنگوں کااستعمال کیاجاتاہے اورذائقہ دینےکےلیےبازارسےھرایک پھل اوربعض دواؤں کےبھی ذائقے اورخوشبودستیاب ہوتی ہے ۔